اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو 1441ھ کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔آب و ہوا کے ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم 29 اکتوبر کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کو 10نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول پر قومی عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ربیع الاول 1441ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 اکتوبر کی شام طلب کر لیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق میٹ کمپلیکس کراچی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ وقت پر صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور میں منعقد ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

