لاہور(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان سمیت اظہرعلی سمیت درجنوں کرکٹرز کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں۔سوئی ناردرن گیس نے فوری طور پر کرکٹ مصروفیات چھوڑ کر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت جاری کردیں، پی سی بی کی جانب سے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کیے جانے کے بعد کئی کرکٹرز فارغ ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کی ملازمتیں داﺅپر لگی ہیں۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی ، اسد شفیق، فاسٹ باﺅلر محمد عباس، لیگ سپنرشاداب خان،پیسر موسٰی خان ،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ،آ ل راﺅنڈر افتخار احمد ،لیگ سپنر یاسر شاہ ،فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی اورآل راﺅنڈر محمد حفیظ سوئی ناردرن گیس کے ملازم ہیں۔ان میں سے محمد حفیظ کو چھوڑ کر باقی 10کرکٹرز آسٹریلیا جانے والے قومی سکواڈ میں بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھی محکمہ کے کئی کرکٹرز ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہیں، سب کو فوری طور پر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر 28 اکتوبر تک نہ آئے تو تنخواہ روک لی جائے گی۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ26اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگا اور تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز3نومبر سے شروع ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

