تازہ تر ین

جاپان کے نئے بادشاہ نے تخت سنبھال لیا

جاپان (ویب ڈیسک)جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو نے تاج پوشی کی روایتی تقریبات کے بعد باضابطہ طور پر شاہی تخت سنبھال لیا۔جاپانی بادشاہ ناروہیتو کی تخت نشینی کی مرکزی تقریب ٹوکیو کے شاہی محل میں ہوئی جس میں جاپانی رہنماﺅں کے علاوہ صدر پاکستان عارف علوی سمیت دنیا بھر سے 180 ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔59 سالہ ناروہیتو نے اپنے خطاب کے دوران تاریخی روایات کو دہرا کر باضابطہ طور پر تخت نشین ہونے کا اعلان کیا۔بادشاہ کے خطاب کے بعد جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے بھی جاپانی عوام کی جانب سے تہنیتی خطاب کیا اور بادشاہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شاہی محل کی جانب سے گاڑیوں پر مشتمل شاہی پریڈ کا پروگرام بھی تھا تاہم جاپان میں رواں ماہ آنے والے سمندی طوفان سے ہونے والی 70 سے زائد ہلاکتوں کے باعث اسے آئندہ ماہ تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔نئے بادشاہ ناروہیتو کے والد 85 سالہ اکیہیتو نے رواں سال اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑاتھا جس کےبعد ولی عہد نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔جاپان میں بادشاہ کے تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے تاہم اکیہیتو کی خرابی صحت کی وجہ سے جاپانی پارلیمان کی خصوصی قانون سازی کے بعد وہ تخت سے دستبردار ہوگئے تھے، وہ جاپان کی 200 سالہ تاریخ میں تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔سابق بادشاہ اکیہیتو 30 سال قبل 1989 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے تھے۔واضح رہے کہ جاپان کے شاہی خاندان کا تعلق دنیا کی تسلسل سے قائم طویل ترین بادشاہت سے ہے۔ ناروہیتو بادشاہوں کے خاندان میں 126ویں بادشاہ ہیں۔ اس شاہی خاندان کی بنیاد شہنشاہ جیمو نے 600 قبل مسیح میں رکھی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv