لاہور (ویب ڈیسک) خوبرو ٹی وی اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار و سابق منگیتر آغا علی سے رشتہ ختم کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے جلد شادی کرنے کی نوید سنادی۔’بند کھڑکیاں‘، ’تمہارے ہیں‘ اور دیگر ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی جوڑی سارہ علی خان اور آغا علی نے رواں برس راہیں جدا کی تھیں۔آغا علی نے بہت سے انٹرویوز میں اداکارہ اور اپنے بریک سے متعلق بات کی لیکن سارہ ہمیشہ اس بات پر خاموشی اختیار کرتی رہیں۔حال ہی میں سارہ نے اردو نیوز کو ایک انٹرویو میں اپنے سابق رشتے پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ "یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن علی نے اس رشتے میں تمام حدیں پار کر دیں جس کے باعث مجھے بے حد تکلیف اور دکھ ہوا، میں اسے روک نہیں سکتی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے رشتہ ہی توڑ دیا۔”بعدازاں سارہ علی خان نے بتایا کہ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ والدین کی مرضی سے شادی کریں گی اور جلد ہی مداحوں کو اپنی شادی کی نوید سنائیں گی۔فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں ان پروجیکٹس میں کام نہیں کرسکتی جس میں نمائش کرنی ہوتی ہے۔”اداکارہ نے مزید کہا کہ "نہ ہی میں آئٹم نمبر میں پرفارم کرسکتی اور نہ ہی مختصر ملبوسات زیب تن کرسکتی کیونکہ یہ بالی وڈ کی نقل کرنا ہے اور اپنی ثقافت کو نظرانداز کرنا ہے۔”
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

