تازہ تر ین

آفریدی کی اظہر علی کوٹیسٹ کپتان بنانے کی حمایت،بابر اعظم کی مخالفت

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹی20 کپتان بنانے کی مخالفت کردی ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سرفراز احمد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ٹی20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم بنی اور پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے سرفراز کو مشورہ دیا کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ ضروری نہیں کہ آپ پاکستان کے لیے ساری زندگی بحیثیت کپتان کھیلیں، آپ کھلاڑی کے طور پر بھی کھیل سکتے ہیں اور آپ کی عمر بھی اتنی باقی ہے کہ آپ مزید کھیل سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv