تازہ تر ین

ہائی کورٹ نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 845 افراد کی تعیناتیاں معطل کردیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 845 افراد کی تعیناتیاں معطل کردیں اور درخواست میں نامزد فریقین سے جواب طلب کرلیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز ایمپلائیز (پریم) یونین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس محمود مرزا نے ملازمین کی معطلی کا حکم دیا۔سی بی اے کا دعویٰ ہے کہ 845 ملازمین میں سے زیادہ تر کا تعلق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کے حلقے سے ہے۔جسٹس محمود مرزا نے اس حوالے سے جاری حکم میں کہا کہ ’ میں تمام فریقین ( سیکریٹری، جنرل مینیجر سروسز، ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ اور ڈویڑنل افسر ریلوے ) سے جواب سننا چاہتا ہوں، فریقین کے لیے 9 دسمبر 2019 کا نوٹس جاری کیا جائے‘۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ’ قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل آئندہ سماعت تک معطل رہے گا‘۔پریم یونین کے وکیل ایڈووکیٹ عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ یونین، پاکستان ریلوے کے کلیکٹو بارگینگ ایجنٹ (سی بی اے ) نے فریقین کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv