تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان ایران کےدورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایران کے ایک روزہ دورے  پر روانہ ہو گئے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ملاقاتوں کے دوران خلیج میں امن وسلامتی سے متعلق امور سمیت دوطرفہ معاملات اور اہم علاقائی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔یہ وزیراعظم کا اس سال ایران کا دوسرا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔گزشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران سعودیہ تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ترک میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ کے لیے یہاں ساتھ ساتھ رہنا ہے۔عمران خان کے دورہ ایران کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب کے ساتھ ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار رہتے ہیں۔مزید برآں وزیراعظم پاکستان منگل کو سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد سے متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان سے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv