تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی گورنر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی

لاہور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفرکی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔میشا نے علی ظفرکے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کے روبرو ہراسانی کی درخواست دائرکی تھی جسے محتسب نے مسترد کردیا تھا۔ میشا نے درخواست مسترد ہونے پرگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے روبرو اپیل دائرکی تھی لیکن گورنرپنجاب نے بھی یہ اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ میشا علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں جس کے بعد میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv