لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ آپ دیکھیں گے نیا پاکستان ایک فلاحی ریاست ہی ہوگا۔اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں روزگار کے حالات بہتر نہیں ہوتے ہم کوشش کریں گے کہ کوئی شخص بھوکا نہیں رہے۔عمران خان نے سیلانی ٹرسٹ کو عوام کی فلاح و بہبود میں خدمات سرانجام دینے پر سراہا اور کہا کہ ہم نے غربت مٹاؤ احساس پروگرام کے تحت کے پہلے فیز میں 112 لنگر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے اور اس لنگر کو ہر علاقے تک توسیع دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے، اس کے تحت اگر ریاست کے حالات برے ہوں اور پیسے نہ ہوں تو بھی ریاست کمزور لوگوں کا احساس کرتی ہے، پھر کامیابی اللہ دیتا ہے، ہم نے بھی اسی راستے پر چلنا ہے اور پھر ریاست میں اللہ برکت ڈالے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے برے حالات کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ پچھلے 30 سالوں سے غریب، غریب ہوتا جارہا ہے اور امیر، امیر ہوتا جارہا ہے، مہنگائی کرکے سارا ٹیکس غریب لوگوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے لیکن امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے۔عمران خان نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کی مدد اس لیے کریں گے تاکہ وہ پیسہ دیں اور اس سے ٹیکس جمع کرکے ہم غریب طبقے پر خرچ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کی مدد کررہے ہیں کبھی کسی حکومت نے کاروباری افراد کی اس طریقے سے مدد نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کی جدوجہد ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اٹھانے کے لیے مزید اقدامات کریں، ہم نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، خواتین کے لیے ایک الگ پروگرام بنایا ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ نیا پاکستان ایک فلاحی ریاست ہی ہوگا جو ابھی تک نہیں ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں میں صبر نہیں ہوتا، ابھی صرف 13 مہینے ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ ریاست مدینہ پہلے دن نہیں بنی تھی جدوجہد شروع ہوئی تھی، آہستہ آہستہ لوگ اور ان کے ذہن تبدیل ہوئے تھے۔عمران خان نے کہا کہ یہ ملک بھی بدلے گا، تبدیلی آئے گی اور جب ہم اپنے کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہسپتال اور پولیس کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ عوام پر ظلم نہ ہو اور عام آدمی کی زندگی بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ بھوکے سوئیں گے تو ریاست میں بے برکتی آتی ہے، جب تک روزگار کے حالات بہتر نہیں ہوں گے لنگر کو ہر علاقے تک توسیع دی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

