لاہور:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے لیے کوئی عملی قدم اٹھائیں ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی محض تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیری شہید اور 300 سے زائد کشمیری بیٹیوں کو ان کے گھروں سے بھارتی فوجیوں نے زبردستی اغواء کر لیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ محض تقریروں سے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ گئے لیکن ڈاکٹر عافیہ پر ایک لفظ بھی نہیں بولے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، وزیر اعظم کی تقریر ان کا پیچھا کر رہی ہے اور انہیں تلاش کر رہی ہے۔ تقریر کے بعد نہ تو کشمیر میں کرفیو ختم ہوا اور نہ ہی کشمیری رہا ہوئے۔سراج الحق نے مسئلہ کشمیر سے متعلق حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی عقل، سوچ اور وژن پر افسوس ہے جنہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمير کا حل بھارتی انتخابات ميں مودی کی کاميابی سے ہو گا لیکن آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دیا کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں 2 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ اچانک نہیں ہوا۔ اگر جنگ مسئلے کا حل نہیں تو بتائیں حل ہے کیا؟ دنیا کا کون سا ملک مذاکرات سے آزاد ہوا؟امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی چکر باز اور عالمی بد معاش ہیں، انھوں نے اعلان کیا دونوں کی فوجیں مشترکہ مشقیں کریں گی، قوم انتظار کر رہی ہے وزیر اعظم کوئی عملی قدم اٹھائیں، محض تقریروں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

