Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارت کو کرفیو ہٹانے، قیدیوں کی رہائی پر زور دیں گے، امریکی سینیٹرز

By adminاکتوبر 6, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

مظفرآباد(ویب ڈیسک)امریکا کے سینیٹرز کرس وان ہولین اور میگی حسن سمیت کانگریس کے ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے اپنے عملے اور امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ کیا اور بھارت کے غیرقانونی کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر عوام ردعمل اور صورت کا جائزہ لیا۔دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی سینیٹرز کے دورے کا مقصد زمینی حقائق معلوم کرنا اور بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں 5 اگست اور اس کے بعد یک طرفہ غیرقانونی بھارتی اقدامات پر عوامی جذبات سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔اعلامیے کے مطابق میجر جنرل عامر نے ایل او سی پر تازہ ترین صورت حال پروفد کو بریفنگ دی اور وفد نے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان سے بھی ملاقات کی۔آزاد جموں وکشمیر کی قیادت نے آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر دونوں امریکی سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا اور ‘کشمیر کے عوام کے جائز ومنصفانہ مقاصد کے لیے ان کی حمایت کو سراہا’۔امریکی وفد کو ‘آزاد کشمیر میں مکمل آزادی سے اپنی زندگیاں گزارنے اور ترقی کرتے آزادکشمیر کے معاشرے کو دیکھنے کی پیش کش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بالخصوص 5 اگست کے بعد شروع ہوئے جبر واستبداد اور مسلسل کرفیو سے بگڑتی ہوئی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا گیا’۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ‘آزادجموں و کشمیر کی قیادت نے امید کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر کے دورے سے وفد کو تازہ ترین معلومات سے آگاہی کے علاوہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی بحران کو سمجھنے میں مدد ملی ہوگی اور وہ امریکا واپسی پر اپنی انتظامیہ اور کیپیٹل ہل میں اپنے ساتھیوں کو کشمیر کے زمینی حقائق سے آگاہ کرسکیں گے’۔اس موقع پر انہوں نے نشان دہی کی کہ ‘غیرجانب دار مبصرین کو مقبوضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت نہ دینے کی بھارتی پالیسی نے بھارتی پروپگنڈے اور بدنیتی کو بے نقاب کردیا ہے’۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجا فاروق حیدرخان دونوں نے امریکی سینیٹرز پر زور دیا کہ ‘وہ بھارتی جابرانہ ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو بچانے کے لیے اپنا کرداراداکریں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھارت پر دباو ڈالیں’۔اعلامیے کے مطابق انہوں نے امریکی وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے وڑن اور گورننس، قانون کی حکمرانی اور ترقی پر مرکوز حکومتی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔امریکی سینیٹرز نے کہا کہ ‘انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلے قدم کے طورپرمقبوضہ وادی سے کرفیو ہٹانے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر زور دیتے رہیں گے’۔دفترخارجہ کے مطابق ‘انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ تنازع کے حل کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے’۔قبل ازیں امریکا کے 2020 کے صدارتی انتخاب کی امیدوار اور ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پابندیوں اور مواصلاتی نظام کو معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘امریکا اور بھارت جمہوری اقدار کے شراکت دار ہیں، مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی معطلی اور دیگر پابندیوں پر تشویش ہے’۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.