تازہ تر ین

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 166 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے، کم تجربہ کار ٹیم کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں اوور میں گرین شرٹس کے 3 مستند کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 46 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی لیکن ٹیم کو مکمل تباہی سے نہ بچا سکے، آﺅٹ آف فارم سرفرا ز احمد اس بار بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکے اور 24 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنا کر ٹاﺅ اسکورر رہے۔پاکستان کے آخری پانچ کھلاڑی صرف اسکور میں صرف 25 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر ایک اسکور پر چلتے بنے۔سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جب کہ ڈی سلوا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا ا?غاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، ان کی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، دوسری وکٹ پر راجاپکسایا اور فرنینڈو نے 36 رنز جوڑے ، فرنینڈو 33 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ تیسری وکٹ راجاپکسایا کی صورت میں گری جو 32 رنز بنا کر حسینین کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوئے۔انیسویں اوور میں 153 کے مجموعے پر محمد حسنین نے مسلسل دو گیندوں پر شاناکا اور جایاسوریا کی وکٹیں حاصل کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی اور آئی لینڈرز کو مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز پر اکتفا کرنا پڑا جب کہ اوڈانا 5 اور ڈی سلوا 7 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv