اسلام آباد: (ویب ڈیسک)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان اور سندھ کے تمام اضلاع میں اکژ مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اور زیریں اضلاع جبکہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش کیوجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور موسلادھار بارش کیوجہ سے زیریں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا (ضلع دیر، کاکول ، میرکھانی ، کالام ، بشام ، دوریش ، پاراچنار، چترال ، مالم جبہ ، پٹن، بونیر ، سیدوشریف، بالاکوٹ) میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر ، پنجاب (ضلع قصور، خانپور، سیالکوٹ اورنارووال)، سندھ (کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص) کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: دیر(اپر30،لوئر10)، کاکول 29، میرکھانی 27، کالام 26، بشام 23، دوریش 16، پاراچنار، چترال 14، مالم جبہ 11، پٹن، بونیر 03، سیدوشریف 02، بالاکوٹ، تخت بھائی 01، سندھ: کراچی (نارتھ کراچی10)، مٹھی 03، کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 02، سٹی 01) ، پنجاب: قصور 05، خانپور01، سیالکوٹ (سٹی01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

