لاہور:(ویب ڈیسک) لاہوریوں میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،اہل لاہور نے پاک سری لنکا میچز دیکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ گرین شرٹس خریدنے والوں کا دکانوں پر رش بڑھ گیاجبکہ دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں ، زندہ دلان کے شہر میں پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میلہ سجنے کو تیارہے۔پسندیدہ کھیل کی اپنی دھرتی میں واپسی پر پرجوش کرکٹ کے دیوانے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ دیکھنے کیلئے خوب تیاریوں میں مصروف ہیں، کوئی سبز رنگ کی شرٹ تو کوئی قومی پرچم سے سجی کیپ خرید کر گراؤنڈ پہنچنے کے لئے پر تول رہا ہے۔عالمی کرکٹ سے ویران میدان آباد ہونے کے ساتھ ساتھ خوب بکری پر دکاندار بھی خوشی سے پھولے نہیں سماتے ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے بعد کرکٹ سے وابستہ اشیاء کے خریداروں کاغیر متوقع اضافہ انتہائی خوش کن ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے بے تاب ہیں تو ہفتے کے روز ہونے والا مقابلہ جیتنے کی خواہاں حریف ٹیمیں قذافی اسٹڈیم لاہور میں پریکٹس کرنے میں مگن ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

