عراق:(ویب ڈیسک)عراق میں حکومت کے خلاف چار روز سے جاری مظاہروں میں شدت آگئی جہاں چوتھے روز بھی پولیس کی فائرنگ اور مختلف علاقوں میں تصادم سے 10 افراد جاں بحق ہوئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بااثر مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے دونوں فریقین کو خبردار کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی بغداد کے وسطی علاقے میں حکومت مخالف شدید احتجاج کیا گیا جہاں 10 افراد جاں بحق ہوئے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔عراقی فورسز کی جانب سے غیر مسلح مظاہرین کو منتشر کرنے اور احتجاج ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فائرنگ کی گئی۔عراق میں دو برس قبل دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے اعلان کے بعد عراق میں بدترین کشیدگی کا آغاز ہوا ہے جو حکومت کے لیے بڑا امتحان بن گیا۔عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ٹیلی ویژن میں خطاب کرتے ہوئے مظاہرین سے کہا کہ ‘قانونی مطالبات کو سنا گیا ہے اور مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی کے اقدامات کڑوی گولی تھی جس کو نگلنے کی ضرورت تھی’۔حکومت کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں ریلیوں سے نمٹنے کی کوشش کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا اور انٹرنیٹ کو بھی معطل کردیا گیا۔عراق میں احتجاج میں شدت اس وقت بڑھ گئی جب مظاہرین دیگر شہروں میں بھی سڑکوں پر آگئے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور دو افراد کے سر پر گولی ماری۔دوسری جانب فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کے دوران اسنائپر کے فائر سے دو پولیس عہدیدار اور دو شہری جاں بحق ہوئے۔وزیراعظم کی جانب سے کرفیو کے اعلان سے قبل نشانہ بننے والے اکثر افراد آزادی کے حوالے سے مشہور تحریر اسکوائر کے قریب گزشتہ کئی دنوں سے خیمے لگا کر دھرنے دیے بیٹھے تھے۔عراق کی صورت حال کے پیش نظر کئی مغربی ممالک کے علاوہ قطر اور دیگر چند عرب ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت جاری کردی ہیں۔خیال رہے کہ عراق میں حکومت کی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف چار روز قبل شدید احتجاج شروع کیا گیا جو اب مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں بے روزگار نوجوانوں کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

