Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

کیا فضل الرحمٰن حکومت گرا پائیں گے؟

By adminاکتوبر 5, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)کیا فضل الرحمٰن حکومت گرا پائیں گے؟مولانا فضل الرحمٰن حکومت کے خلاف طبلِ جنگ بجا چکے ہیں اور 27 اکتوبر کو اسلام ا?باد کی طرف کوچ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے مگر ا±ن کے لشکر میں شامل میمنہ اور میسرہ ابھی تک گومگو کی کیفیت میں ہیں۔پیپلز پارٹی تو پہلے ہی اندیشہ ہائے دور دراز کا شکار تھی مگر مسلم لیگ (ن) بھی مصلحت پسندی کی دلدل میں دھنس چکی ہے اور ”تندی بادمخالف“ سے گھبرایا ”شہباز“ پرواز کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے ”مذہب کارڈ“ کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا حالانکہ سیاست میں ”پتے“ ہی بازی کھیلا کرتے ہیں۔اقتدار کی وہ مضبوط کرسی جس پر قائد عوام براجمان تھے، ڈولنے لگی تو مذہب کارڈ کو بروئے کار لاتے ہوئے شراب نوشی اور قمار بازی پر پابندی عائد کردی گئی، جمعہ کے روز ہفتہ وار سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا یا۔ ا±س وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات کوثرنیازی اپنی کتاب ”اور لائن کٹ گئی“ میں مذہب کارڈ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ”یوم تشکر جس انداز میں منایا گیا اس کا ہمیں کیا فائدہ ہوا؟بھٹو صاحب کا خیال تھا کہ ا?ئین میں اس ترمیم کا جو کریڈٹ حکومت کو ملنا چاہئے تھا، وہ نہیں ملا، ان کو شکایت تھی کہ ’مولوی لوگ زبردستی اس کا سہرا اپنے سرباندھ رہے ہیں جس کے لئے ہمیں لوگوں کو اصل صورتحال بتانا چاہئے“۔پیپلز پارٹی اب بھی سوشلزم کی بات کرتے ہوئے اسلام کا سابقہ لگانا نہیں بھولتی کیونکہ اسے مذہب کارڈ کی افادیت و اہمیت کا بخوبی علم ہے۔ اگر مذہب کارڈ اور مولانا سے کوئی دقت ہوتی تو پیپلزپارٹی ماضی میں انہیں ہرگز شریک اقتدار نہ کرتی۔گویا معاملہ مذہب کارڈ کا نہیں بلکہ کوئی سیاسی مصلحت ا?ڑے ا?رہی ہے یا پھر ابھی تک امپائر کی طرف سے اشارہ نہیں ملا۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) دونوں جماعتوں کی طرف سے اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ ا?زادی مارچ کو کم از کم ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دیا جائے یعنی اکتوبر کے بجائے نومبر کے ا?خر یا دسمبر کے شروع کی کوئی تاریخ دی جائے۔اسی ایجنڈے کے تحت ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا اور پھر کہا گیا کہ ا?پ ک±ل جماعتی کانفرنس بلائیں، تمام اپوزیشن جماعتوں سے رائے لیں اور پھر اتفاق رائے سے ا?زادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں۔ اگر اسی انداز میں پیشرفت کی جاتی تو بات یقیناً نومبر کے ا?خر یا دسمبر کے شروع تک جا پہنچتی۔دونوں بالغ نظر سیاسی جماعتیں جو سویلین بالادستی اور جمہوریت کی علمبردار ہیں اور سیاست کے داو¿ پیچ سے بھی خوب واقف ہیں، اگر ان کی طرف سے ا?زادی مارچ کو ا?گے لے جانے پر اصرار کیا جا رہا تھا تو یقیناً اس میں کوئی حکمت پنہاں ہوگی۔ہاں مسلم لیگ(ن) یا پیپلز پارٹی کے اکابرین چاہیں تو اس حوالے سے شکوک و شبہات دور کر سکتے ہیں۔ اکتوبر میں تو کسی حد تک اسلام ا?باد کی سردی برداشت کی جا سکتی ہے مگر نومبر کے ا?خر یا دسمبر کے شروع میں اسلام ا?باد جیسے شہر میں خیمہ زن ہونے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ا?پ کو یاد ہوگا کہ پی ٹی ا?ئی اور پاکستان عوامی تحریک نے جب اگست 2014 میں اسلام ا?باد پر چڑھائی کی تھی تو 21 اکتوبر کو علامہ طاہر القادری نے بوریا بستر سمیٹنے کا اعلان کردیا تھا کیونکہ شدید سردی کے باعث دھرنا جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔پی ٹی ا?ئی کے لوگ تو شام کو ا?تے اور پھر رات گئے گھروں کو لوٹ جاتے تھے اس لئے انہوں نے 16دسمبر کو سانحہ اے پی ایس تک دھرنا جاری رکھا۔ گویا ا?زادی مارچ ملتوی کرنے کی بات دراصل ٹرک کی بتی تھی۔مولانا بھی بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور شاید انہوں نے یہ بات بھانپ لی تھی کہ ان کے لشکر میں میمنہ اور میسرہ کے طور پر شامل ہونے والے ان دنوں جماعتوں کے دل بھلے ان کے ساتھ ہوں مگر ان کی تلواریں اپنے جوہر دکھانے کو تیار نہیں۔ اس لئے انہوں نے اکیلے ہی پیشقدمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ملین ڈالر کا سوال مگر یہ ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمٰن اس مہم جوئی میں کامیاب ہو پائیں گے؟ پاکستان میں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے حکومتیں گرانا تو ہرگز اچنبھے کی بات نہیں مگر احتجاجی سیاست کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں ویسا پرتشدد احتجاج نہیں ہو سکتا جیسا مصر کے تحریر اسکوائر میں ہوا اور پھر حسنی مبارک اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔یہاں تو راولپنڈی کے موسم کا سازگار ہونا سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ میں گزشتہ ماہ لکھے گئے کالم میں بتا چکا ہوں کہ احتجاجی سیاست بتدریج رنگ لاتی ہے اور پہلی ہی کوشش میں کامیابی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔مولانا کے لئے سب سے بڑا چیلنج اسلام ا?باد پہنچنے کا ہوگا، میرے خیال میں اگر کوئی انڈر اسٹینڈنگ نہ ہوئی تو حکومت ریاستی اداروں کے تعاون کیساتھ پوری طاقت سے اس سیلاب بلا کے ا?گے بند باندھنے کی کوشش کرے گی اور کنٹینر فراہم کرنے کی باتوں پر یوٹرن لے لیا جائیگا لیکن اگر مولانا کسی نہ کسی صورت ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے ا?پشنز کیا ہیں؟ پہلا ا?پشن تو یہ ہے کہ کامیاب دھرنے کے نتیجے میں کاروبار حکومت مفلوج ہو جائے اور وزیراعظم ازخود مستعفی ہوجائیں۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ سیاسی بندوبست کے تحت اِن ہاو¿س تبدیلی ا?ئے اور وہ قومی حکومت جس کی چہ میگوئیاں کئی ماہ سے جاری ہیں اس کا قیام عمل میں ا?ئے، ا?خری ا?پشن یہ ہے کہ جس طرح عمران خان کو سپریم کورٹ ا?کر مقدمہ لڑنے کی دعوت دی گئی تھی اسی طرح مولانا کو عدالت مدعو کر لیا جائے اور پھر کسی عدالتی فیصلے کے نتیجے میں حکومت ختم ہو جائے۔میری دانست میں محولابالا تینوں ا?پشنز میں سے کوئی ایک بھی فی الحال قابل عمل نہیں۔ ا?زادی مارچ سے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر کے حکومت کو دباو¿ میں تو لایا جا سکتا ہے مگر اکتوبر میں مارچ کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اس کیلئے مارچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.