اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔شاہی جوڑے کے سیکریٹری اطلاعات کی پریس ریلیز کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ شاہی جوڑے کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔اعلامیے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا، اس کے علاوہ شاہی جوڑا شمالی علاقوں اور مغربی سرحدی علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران ولیم اور کیٹ مڈلٹن مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں بھی شرکت کرے گا اور پاکستانی عوام ، حکومتی رہنماﺅں، کاروباری اور فلاحی شعبے میں خدمات انجام دینے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جوڑا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کی بھی کوشش کرے گا اور شاہی جوڑے کی اس معاملے میں خصوصی دلچسپی ہے۔اس کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں سیکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کرے گا، اس مقصد کیلئے وہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے والے برطانوی و پاکستانی ملٹری افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

