تازہ تر ین

عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آگئے

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آگئے، تازہ درجہ بندی میں عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر ہیں۔سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے فاتحانہ اختتام کے ساتھ گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی بہتری آ گئی ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فاسٹ بولرعثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز میں پہلا نمبر بھارت کے جسپریت بمراہ کا ہے۔ بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، جبکہ فخر زمان 16 ہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv