نئی دہلی: (ویب ڈیسک) من موہن سنگھ پاکستان آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، منموہن سنگھ 9 نومبر کو پہلے جتھے میں کرتارپور پہنچیں گے۔ اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔یاد رہے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دی، گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں اس تاریخی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے، کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن پر کھولی جا رہی ہے، من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

