کراچی (ویب ڈیسک)سندھ میں یکم اکتوبر سے پلاسٹک بیگ کے استعمال ، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری ، فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور قانون کے مطابق گرفتاری وسزا بھی عمل میں لائی جائے گی۔