تازہ تر ین

میڈم نور جہاں کے گانوں کی تھیم پر ماڈلز کی ریمپ پر واک

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیرس برائیڈل فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جس میں آٹھ ڈیزائنر نے اپنے ڈیزائنرز متعارف کروائے۔ فیشن ویک کے آخری روز شو اسٹاپر کے روپ میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکاراﺅں نے فیشن شو کو چار چاند لگا دئیے۔ خوبصورت کام بہترین فیبرک‘ شاندار جیولری‘ ہیرا سٹائل اور میک اپ میں بہترین جدت شائقین کے دلوں میں گھر کر گئی۔ اداکارہ کبریٰ خان نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت مزہ آیا آج اداکاری کر رہی ہوں مگر ریمپ کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اداکارہ مایا علی نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد اور فلموں میں نظر آﺅں گی آج کل اپنے کام پر خوب توجہ دے رہی ہوں اور جیسا کہ مجھے برائیڈل ڈریسز بہت پسند ہیں اس لئے ریڈ کلر کا ڈریس پہنا ہوا ہے۔ جبکہ اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد لاہور آیا ہوں کام کرکے مزہ آیا۔ اداکارہ نمرہ خان نے کہاکہ بہت اچھا لگ رہا ہے میں ہمیشہ کام میں انجوائے کرتی ہوں اور آج کا فیشن شو کیونکہ برائیڈل تھا اس لئے نئی نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں۔ فیشن شو میڈم نور جہاں کے پنجابی گانوں کی تھیم پر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور سٹائل کی دنیا میں ایک نتائج دیا اس طرح یہ فیشن اپنی خوبصورت بکھیر کر ختم ہو گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv