لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 7 روز میں 70 ملاقاتیں کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیرعمران خان کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتے نظر آئے۔کشمیرکے سفیرنے سفارتکاری کا حق ادا کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے 7 روزہ دورے کے دوران 70سے زائد نہایت اہم ملاقاتیں کیں، ہر ملاقات کے ایجنڈے میں کشمیر سر فہرست رہا۔وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، ترک صدر طیب اردوان، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد، ایرانی صدر حسن روحانی، روسی وزیر خارجہ اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن سے ملاقاتیں کیں۔اپنے اہم ترین دورے کے دوران عمران خان امریکی کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملے۔ بل گیٹس سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی،معروف امریکی اخبارات کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقاتیں ہوئیں۔اقوام متحدہ میں مختلف موضوعات پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کر کے عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا۔ افغانستان میں قیام امن سے لے کر دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کےساتھ ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ بھی بہترانداز میں لڑا۔ اپنے 50منٹ کے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں، منی لانڈرنگ، اسلامو فوبیا اور مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل اور مدلل گفتگو کرکے مخالفین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔