تازہ تر ین

پائلٹ کا فیصلہ درست تھاکہ، جہاز کو سمندر پر اڑانے کی بجائے نیویارک ایئرپورٹ لے جایاجائے :سہیل بلوچ

لاہور (حامد جلال سے) پائلٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ سعودی پائلٹ کا یہ فیصلہ سو فیصد صحیح تھا کہ جہاز کو سمندر پر اڑانے کی نسبت اسے واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا جائے کیونکہ اس کا الیکٹرک سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے آئی آر ایس یعنی انٹرنل ریفرنس سسٹم جواب دے چکا تھا اور یہ سسٹم تمام جہازوں میں موجود ہوتا ہے اور اس کے خراب ہونے کی وجہ سے سیٹلائٹ سسٹم سے رابطہ خم ہو جاتا ہے۔ اور اطلاع تک سمندر شروع ہونے والا تھا جس پر چار سے پانچ گھنٹے تک فلائی کرنا تھا۔ اور سمندر کے اوپر اس سسٹم کے بغیر پرواز انتہائی خطرناک ہو سکتی تھی۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ کوئی ایمرجنسی نہیں تھی ورنہ طیارہ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں اتارا جا سکتا تھا مگر پائلٹ نے واپس نیویارک آنا مناسب سمجھا۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ پرواز وی آئی پی تھی اور نیویارک ہی سے چلی تھی اس لئے پائلٹ کے رابطے پر نیویارک ایئرپورٹ نے تمام انتظامات کر رکھے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سہیل بلوچ نے کہا کہ وی آئی پی طیارے کے ساتھ کوئی عام طیارہ نہیں قریب آ سکتا تھا لہٰذا نیویارک ہی واپسی مناسب تھی۔ تاہم اگر ایمرجنسی ہوتی اور فوراً اتارنے کی ضرورت ہوتی تو طیارہ ٹورنٹو اتارا جا سکتا تھا۔ پائلٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نے کہا کہ نیویارک کی فضا میں آدھ گھنٹے تک فضا میں پرواز کا مقصد یہ تھا کہ وی آئی پی پرواز کے لئے گراﺅنڈ پر تمام انتظامات مکمل کر لئے جاتے تا کہ طیارہ کو مناسب جگہ مل سکے۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ نیویارک لے جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہاں بڑا ایئرپورٹ تھا اور وہاں متعلقہ سازوسامان اور پرزے موجود تھے جبکہ ٹورنٹو میں یہ نظام موجود نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ وی آئی پی طیارہ بحفاظت تمام واپس نیویارک اتر سکا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv