سری نگر:(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ ا?پریشن کے دوران فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے دو مختلف اضلاع میں 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی پر پابندیوں اور جبر کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں، مودی سرکار کے ریاستی درندے نہتے کشمیریوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں۔ ا?ج ضلع گندربال اور ضلع رمبان مجموعی طور پر 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے مسافر بس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ضلع گندربال میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے نام نہاد سرچ ا?پریشن کیا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین کی پامالی کی اور 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔دوسری جانب ضلع رمبان میں بھی حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما کو اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بناکر سرچ ا?پریشن کیا گیا جہاں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے ساتواں شہری دوران حراست شہید کیا جب کہ سرچ ا?پریشن میں ایک بھارتی فوج کے اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش میں کمی اور جان بچانے والی ادویہ کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ذرائع ا?مدورفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔دریں اثنا عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو انتہائی درست اور جرات مندانہ طریقے سے اجاگر کرنے پر کشمیری نوجوان جوش و جذبے سے سرشار ہوکر گھروں سے باہر نکل ا?ئے اور ریلیاں نکالیں۔کشمیری باشندوں نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیے جانے پر جشن منایا اور بعض جگہ بھارت کی بدنامی اور کشمیر کو اجاگر کیے جانے پر رقص بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں جب کہ بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔