تازہ تر ین

’منگنی پر یقین نہیں رکھتی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی‘

کراچی: (ویب ڈیسک)سجل علی اور صبور علی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جبکہ بہنیں ہونی کی وجہ سے اکثر و بیشتر دونوں کے کام کا موازنہ ایک دوسرے سے بھی کیا جاتا ہے۔خاص طور پر صبور علی سے ہمیشہ سجل کے حوالے سے متعدد سوال پوچھے جاتے اور ان کی اداکاری کو سجل کے کام سے بھی ملایا جاتا، جس کی وجہ یہ ہے کہ صبور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ اس وقت بنی جب سجل پہلے سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بن چکی تھیں۔اس موازنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران صبور علی سے سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں تعجب ہوتا ہے جب لوگ یہ پوچھتے یا سوچتے ہیں کہ سجل کے حوالے سے سوالات انہیں ناراض کردیں گے۔فوشیا میگزین کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران صبور علی کا کہنا تھا کہ ’لوگ پوچھتے ہیں کہ جب لوگ سجل کی بہن کے طور پر متعارف کراتے ہیں تو مجھے برا نہیں لگتا؟ تو میں بس یہی سوچتی ہوں کہ سجل پاکستان کے لیے ایک بڑا نام ہے، ہمیں فخر ہے اس پر، اس نے بےحد اچھا کام کیا ہے‘۔یاد رہے کہ سجل علی نے رواں سال جون میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے احد رضا میر کے ساتھ منگنی کرلی ہے اور منگنی کی ایک تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔جبکہ احد رضا میر نے بھی وہی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔تاہم ان دونوں اداکاروں نے اس تصویر کے علاوہ اپنی منگنی کے حوالے سے اور کوئی تفصیل مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔انٹرویو کے دوران صبور علی سے جب ان دونوں کی منگنی کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کھل کر ساری کہانی بیان کی۔اس موقع پر صبور سے سوال کیا کہ کیا سجل نے خود انہیں اپنے اور احد کے بارے میں بتایا یا انہیں خود ان کے تعلق کا پتا چلا تو اداکارہ نے بتایا کہ ’سجل کو محسوس ہوتا تھا کہ وہ احد پر یقین کر سکتی ہیں، لیکن شاید وہ اس وقت تیار نہیں تھی، میں نے سجل کو اس رشتے پر قائل کیا، سچ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے کوئی ڈیٹ وغیرہ نہیں کی، شروعات سے ہی خاندان ملے اور بس رشتہ طے ہوگیا‘۔اداکارہ کے مطابق ’احد بھائی نے سب سے پہلے سجل سے بات کی تھی جس پر اس نے کہا کہ میرے والد سے بات کریں جس کے بعد احد اور ان کے والدین نے ہمارے والد سے بات کی اور سب طے ہوگیا‘۔صبور کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پہلے احد بھائی کو صرف احد بلاتی تھی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جس دن آپ کا رشتہ آفیشل ہوجائے گا میں اس دن سے ان کو احد بھائی بلاؤں گی’۔اپنی شادی کے سوال پر صبور کا کہنا تھا کہ وہ مردوں میں سب سے پہلے ان کے بات کرنے کا انداز غور کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ہاتھ پیر دیکھتی ہیں کیوں کہ ان کے لیے لڑکوں کے ہاتھ اور پیر صاف ہونے چاہیے۔منگنی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں منگنی نہیں کروں گی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، میں منگنی پر یقین نہیں رکھتی‘۔اس پر پوچھا گیا کہ کیا وہ سجل اور احد کی منگنی کی طرف اشارہ کررہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں، سجل اور احد کی صورتحال ایسی تھی کہ انہیں منگنی کرنی پڑی‘۔صبور علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی جلد ہونے والی ہے۔صوبر علی اس وقت ’نقب زن‘ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جو ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے۔اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv