تازہ تر ین

وزیراعظم کی تقریرشیرکی دہاڑسے کم نہیں تھی پاکستانیوں کا سرفخرسے بلندہوگیا، فنکاربرادری

کراچی: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کی گونج صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے تک سنائی دی۔ وزیراعظم کی دبنگ تقریر گزشتہ روزپاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہی۔ وزیراعظم کی تقریر کو جہاں پوری قوم نے سراہا وہیں فنکار برادری نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔پیرس فیشن ویک میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر میں نے وزیراعظم کی تقریر دیکھ لی۔ عمران خان آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردئیے۔ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔ اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔اداکار شان شاہد اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کرنے اور بہترین تقریر کرنے پر جذباتی ہوگئے، اور کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر خوشی کےمارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے تالیاں بجاکر عمران خان کو سراہا اور  کہا انہیں آج بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔  آپ نے اقوام متحدہ میں اس مٹی کا سچا بیٹا بن کر تقریر کی جو ناصرف ایک سچا لیڈر ہوتا ہے بلکہ اپنی عوام کی خوشحالی اورامن کا بھوکا ہوتا ہے۔ آپ نے کسی شیر کی طرح اقوام متحدہ میں تقریر کی ایسا شیر جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑتا ہے۔ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری آپریشن کو ختم کرنا ہوگا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کو ووٹ دیا، مجھے فخر ہے کہ آپ میرے قائد ہیں، مجھے فخر ہے کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، مجھے فخر ہے کہ ہمارے پاس آپ ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، واہ کیا تقریر تھی، کیا وژن تھا۔اداکار ہارون شاہد نے لکھا وزیراعظم کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ہم کس طرح وزیراعظم کی اس تقریر کا حق اداکرسکتے ہیں جو انہوں اقوام متحدہ میں ہماری نمائندگی کرتے ہوئے کی۔ سلام ہے عمران خان آپ پر۔گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا عمران خان نے مودی کے جھوٹوں کو کلین بولڈ کرکے تنقید نگاروں کے منہ پر چھکا دے مارا۔ ان کی تقریر کا آخری جملہ شیرکی دہاڑ تھا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو سامنے والے کو ایسا حریف ملے گا جو آپ کی بنیادیں ہلا دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv