تازہ تر ین

پیرس لورئیل برائیڈیل ویک میں ماڈلز و اداکارائیں تماشا بن گئیں

لاہور::(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل برانڈ پیرس لورئیل برائیڈل ویک میں جہاں معروف فیشن ڈائزائنرز کے تیار کردہ دلفریب عروسی ملبوسات کو سراہا جارہا ہے وہیں ریمپ پر واک  کرتی ماڈلز اور اداکارائیں اپنے غیر پیشہ ورانہ انداز کے لیے سوشل میڈیا پر تماشا بنی ہوئی ہیں۔برائیڈل ویک میں ریمپ پر واک کرتی ایک ماڈل کا چلنے کا انداز ایسا تھا جیسے اسے زبردستی بھاری لباس پہناکر ریمپ پر دھکا دے دیا گیا ہو اور دھمکاتے ہوئے واک کرنے کا کہا گیا ہو۔پاکستان ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان ڈیزائنر احمد سلطان کا لباس زیب تن کرکے شو اسٹاپر کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ بلاشبہ سارہ خان کا لباس برائیڈل ویک کے چند بہترین لباسوں میں سے ایک تھا لیکن سارہ خان اس لباس کے ساتھ انصاف نہیں کرپائیں۔اتنا بھاری لباس زیب تن کرکے سارہ خان ریمپ پر واک کرتی ہوئی کافی کنفیوژ اورعدم اعتماد کا شکارنظرآئیں، ایسا محسوس ہورہاتھا کہ سارہ اس لباس کو سنبھال نہیں پارہی ہیں۔ ایک شو اسٹاپر ڈیزائنر کا چہرہ ہوتا ہے لہذا اسے پُر اعتماد نظر آنا چاہیئے لیکن سارہ خان اس میں بری طرح ناکام نظر آئیں۔اداکارہ ماورہ حسین بھی پیرس لورئیل برائیڈیل ویک کے دوران طیب معظم اسٹوڈیو کی شو اسٹاپر کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ تاہم ماورہ ریمپ پر واک کرنے کے دوران دیگر ماڈلز کے برعکس بلاوجہ ہنستی رہیں۔ اس کے علاوہ ایک موقع پر وہ اپنے لباس کو سنبھالتی ہوئی بھی نظر آئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ماورہ کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاسے غیر پروفیشنل قرار دیا اور کہا کہ شو اسٹاپر کے لیے ہمیشہ کسی پروفیشنل ماڈل کے بجائے کسی اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کیاجاتاہے جو انتہائی غیر پروفیشنل انداز میں ہاتھ ہلا ہلاکر اور ہنستے ہوئے ریمپ پر واک کرتے ہیں۔ ان کی نسبت اگر  پروفیشنل ماڈلز کو شو اسٹاپر بنایاجائے تو وہ ان سے بہتر انداز میں ریمپ پر واک کریں گی۔

اس کے علاوہ ایک ماڈل کے لباس پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کیا ہمارے معاشرے میں اس طرح کے لباس کی اجازت ہونی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv