نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مودی کے ذکر پر بھارتی مندوب بے حال نظر آئے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا تو اجلاس میں موجود بھارتی مندوب بے حال نظر آئے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خطاب کو بھرپور کوریج دی۔ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے طویل ترین پچاس منٹ کا خطاب تھا جو سات بجکر 49 منص پر شروع ہوا اور آٹھ بجکر 39 منص پر ختم ہوا۔ وزیراعظم نے رواں سال فروری میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ کا ذکر کیااور کہا ہم نے بھارت کے دو طیارے مار گرئے جبکہ بھارت نے ہمارے دس درخت قتل کیے۔