کراچی:(ویب ڈیسک) بوم بوم آفریدی نے کراچی میں اپنے نئے گھر کا درشن کرا دیا۔نئے گھر کی بیسمنٹ میں حجرے طرز کی جگہ بنائی گئی ہے۔ دنیاء کے نامور کرکٹرز کی شرٹس بھی سجائی گئی ہیں۔ گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی کے گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے شاہد آفریدی اپنے نئے گھر کے حوالے سے تعارف کراتے ہوئے کہہ رہے ہیں مہمانوں اور کرکٹ سے وابستہ دوستوں کے لیے انہوں الگ سی جگہ بنائی ہے گھر کے تہہ خانے میں بنائی جگہ میں گاؤں کے ماحول کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔
آفریدی نے بتایا کہ گاؤں کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کیا جاتا ہے اسی لیے انہوں نے مہمانوں کے لیے زمین پر کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نامور کرٹرز سے حاصل کی گئی شرٹس کو بھی سجایا ہوا ہے دیواروں پر ان شرٹس کو فریم میں سجایا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن، ڈی ویلیئرز، یونس خان کی شرٹس شامل ہیں 2017 کی جیتی گئی چیمپئینز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔بوم بوم آفریدی نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کے لیے رکھی ہے۔ کرکٹ کی زندگی میں تاریخی لمحات کو شاہد آفریدی نے تصویروں میں قید کرلیا ہے اور تاریخی لمحات کی بنائی تصاویر کہانی بھی شاہد آفریدی کے گھر میں نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک تصویر سے ان کی یاد وابستہ ہے اور حوالے سے وہ بعد ایک ویڈیو جاری کریں گے شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے ساتھ بھی ایک یادگار تصویر لگا رکھی ہے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بناکررکھا ہے۔شاہد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ اپنی زندگی کی پہلی اننگز کا بلا بھی اسی حالت میں آج بھی موجود ہے وہ بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو وقار یونس نے انھیں دیا کہ اس سے اپنی اننگز کا آغاز کر اور وہ بلا اس اننگز کی یاد دلاتا ہے۔