تازہ تر ین

وزیراعظم کا لاہور آنے کا پروگرام، پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں شیڈول

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے، عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی رہنماو¿ں کی ملاقاتیں شیڈول ہے، سیاسی امور اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹس بھی منگوا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاو¿س میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رپورٹس منگوا لی ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv