کرا چی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف راولپنڈی میں جاری کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں کے کیسز سندھ منتقل کیے جائیں۔اسلام آباد میں پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نظیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیعد غنی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کیسز کی سماعت دوسرے صوبے میں کی جائے۔سابق صدر اور ان کی بہن کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس معاملے میں ملزمان کو دوسرے صوبوں کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔‘سعید غنی نے سوال اٹھایا کہ اگر پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے خلاف کیسز سندھ سے باہر چلائے جاسکتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں کے خلاف کیسز سندھ میں کیوں نہیں چلائے جاسکتے؟
