تازہ تر ین

تعلقات، جائیدادکا جھانسہ دیکر معزز گھروں میں شادیاں رچانے والے شخص کا انکشاف

ملتان (سپےشل رپورٹر) پنجاب کے مختلف علاقوں مے شرےف اور معزز سےد گھرانوں کی بےٹےوں کو اپنے وسےع تعلقات اور جائےداد کے جھانسے مےںلا کر شادےاں رچانے والے اےک شخص مخدوم اظہر حسےن بخاری نامی شخص کا انکشاف ہوا ہے جو سارے خاندان کو کاروباری لحاظ سے سےٹ کروانے اور انکی بھائی بےٹےوں کے اچھے خاندانوں مےں رشتے کروانے اور سوسائٹی مےں اعلیٰ مقام دلانے کا جھانسہ دےکر ہوس پوری ہو جانے کے بعد اچانک قطع تعلق کر لےتا ہے۔ اب تک علی پور، جھنگ، ملتان اور رحےم ےار خان کی 4 خواتےن اُسکے جھانسے مےں آکر اپنی زندگی تباہ کر بےٹھی ہےں۔مخدوم سےد اظہر حسےن بخاری جوکہ کوٹ مخدوم رےاض چوک بہادر پور ضلع رحےم ےار خان کے اےک شخص سےد مخدوم رےاض کا بےٹا ہے اور بےٹےوں کی شادی کرکے نانا بھی بن چکا ہے۔ اُسکا طرےقہ واردات ےہ ہے کہ اپنی بےٹےوں کو ساتھ لے جا کر مختلف سےد گھرانوں مےں تعلقات استوار کرتا ہے۔ لوگ اُسکی بےٹےوں کو ساتھ دےکھ کر اپنی بےٹےاں بھی دکھا دےتے ہےں۔ جس پر وہ اپنے ٹارگٹ کا انتخاب کرکے تعلقات کو وسےع کرتے ہوئے اعتماد مےں لےکر شادی رچا لےتا ہے۔ اور پھر نہ نکاح نامہ منظر عام پر آتا ہے اور نہ ہی نکاح خواں کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی نکاح کے گواہ سامنے آتے ہےں۔ سال، 2 سال ےہ شادی رہتی ہے۔ اس دوران اُس بےوی کو استعمال کرکے نئے گھرانوں مےں تعلقات استوار کرتا ہے اور پھر نئی شادی رچا کر پہلی بےوی کو دھتکار دےتا ہے۔ دھتکاری ہوئی لڑکےوں کے والدےن کی طرف سے دئےے گئے طلائی زےورات بھی واپس نہےں کرتا اور اگر کوئی زور دے تو جعلی زےورات تھما دےتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے دئےے ہی جعلی زےور تھے۔ علی پور ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی بےوی (پ) نے ”خبرےں“ کو بتاےا کہ مےں تو اُس کے مظالم سے تنگ آکر گوشہ نشےن ہو چکی ہوں۔ جبکہ ملتان کی سےدہ اُم البنےن فاطمہ دختر سےد حسن مہدی سکنہ گلگشت کالونی ملتان نے ”خبرےں“ دفتر آکر بتاےا کہ اس کے پاس سندھ کے جرائم پےشہ عناصر کا آنا جانا ہے اور اس نے مےرے 20 تولہ زےور اور والدےن کی طرف سے دےا گےا قےمتی فرنےچر بھی جرائم پےشہ افراد کو تحفے مےں دے دےا ہے۔ سےدہ اُم البنےن نے بتاےا کہ اظہر بخاری نے اےک جگہ پر صلح کےلئے بلاےا اور کہا کہ نکاح نامہ اور والد صاحب کا شناختی کارڈ اور سٹامپ لےکر آجاﺅ۔ مےںآپکو زےور واپس کرتا ہوں اور جب مےں اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ وہاں پہنچی تو اُس نے مےرے بھائی کے سامنے مجھے مارا اور نکاح نامہ چھےن لےا۔ سےدہ اُم البنےن فاطمہ نے کہا کہ مےری زندگی تو برباد ہو گئی مگر مےں روزنامہ ”خبرےں“ کے ذرےعے دےگر معزز گھرانوں کی خواتےن کو منع کروں گی کہ اس ظالم سے بچےں ۔سےدہ اُم البنےن نے وزےر اعظم اور وزےر اعلیٰ پنجاب سے اپےل کی ہے کہ اسکو انصاف دلاےا جائے اور داد رسی کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv