اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پوری قوم ”کشمیر آور “ منائے گی۔”کشمیر آور“ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کیساتھ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاﺅس کے لان میں طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ملک بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے، سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے ا?غاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مو¿خر کر دیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔