اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آئیسکو اور سوئی نادرن کا ریگولیڑ نہیں ہے، ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کے لئے تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی۔اس دوران نور عالم خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا اسٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔اجلاس کے دوران وزیرِ توانائی عمرایوب نے کہا کہ ” وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کالی بھیٹروں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے“۔حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آو¿ٹ کر گئے۔دوسری جانب کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کے الیکٹرک کی جانب سے دیے گئے جواب پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مفصل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔
کے الیکڑک کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر قانوی ک±نڈا سسٹم اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث شہر میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔