دبئی:(ویب ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن کو بھی ویسٹ انڈیز سے خطرہ لاحق ہوگیا۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی داو¿ پر لگی ہوگی، اگر کیریبیئن سائیڈ نے یہ سیریز 1-0 کے مارجن سے بھی جیتی تو اس کے پوائنٹس 82 سے ایکدم 88 ہوجائیں گے، یوں84 پوائنٹس کی حامل پاکستانی ٹیم کو مزید تنزلی کا شکار ہوکر ا?ٹھویں نمبر پر جانا پڑے گا، اس صورت میں بھارت بھی اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گا،البتہ کوہلی الیون کے سیریز میں کلین سوئپ کی صورت میں ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 80 رہ جائیں گے۔دوسری جانب انگلینڈ اور ا?سٹریلیا کے درمیان ڈرا ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ کے بعد پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ بھی جاری کردی گئی۔ بیٹنگ میں عثمان خواجہ کی تنزلی کا براہ راست فائدہ اٹھاتے ہوئے بابر اعظم 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے، اسد شفیق 22اور اظہر علی 24 ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ پوزیشن ویرات کوہلی کے پاس ہے،ا?سٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر پہنچ کران کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے۔بولرز میں محمد عباس بدستور ا?ٹھویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، ناتھن لیون اور مچل اسٹارک کی تنزلی کی وجہ سے یاسر شاہ 2 درجے ترقی پاکر 17 ویں نمبر پرا?گئے، حسن علی کو تنزلی نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا،فہیم اشرف بھی ایک درجہ نیچے 58 ویں نمبر پر چلے گئے۔بولنگ چارٹ میں سرفہرست ا?سٹریلیا کے پیٹ کمنز نے لارڈز ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی سے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا۔ ٹاپ ا?ل راو¿نڈر کا اعزاز ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے پاس ہے۔