تازہ تر ین

رائل آر چر ڈ ہاﺅ سنگ نے جعلسازی سے مسجد خدمت گاروں کا رقبہ سکیم میں شامل کر لیا

سرگودھا (محمد کامران ملک سے )نجی ہاﺅسنگ سکیم رائل آرچرڈ انتظامیہ کے ایک اور کارنامہ کا انکشاف ،67/1/4(سوا ستاسٹھ کنال ) معینان رقبہ بھی اپنی چار دیواری میں شامل کر لیا،نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی فروخت کے مطابق سرکاری خزانہ کو 80کروڑ سے زائد کا ٹیکہ ، چار سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی کا رروائی نہ ہو سکی ،اسسٹنٹ کمشنر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرریونیو،ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سرگودھا بے بس ،حبیب اینڈ رفیق کمپنی اور سیکرٹری جہانزیب اعوان نے ضلعی انتظامیہ کو یرغمال بنا لیا۔ وزیر اعلی پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزارکروانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی رائل آرچرڈ انتظامیہ نے معینان کے لئے مختص سوا ستاسٹھ کنال کے رقبہ پر بھی تعمیرات کر کے اسے اپنی چار دیواری میں شامل کر رکھا ہے معینان رقبہ کسی بھی دیہہ کی آبادی میں وہ رقبہ ہوتا ہے جوکہ موچی، نائی، امام مسجد، چوکیدار سمیت چھوٹے مزارعوں کے لئے مختص ہوتا ہے اور کسی بھی صورت تبدیل یا فروخت نہ ہوسکتا ہے لیکن رائل آرچرڈ انتظامیہ نے اس کو بھی اپنی چاردیواری میں شامل کر کے تعمیرات کر رکھی ہیں اور رائل آرچرڈ انتظامیہ کی فروخت کے مطابق فی مرلہ چھ لاکھ روپے قیمت ہے جبکہ سوا ستاسٹھ کنال آراضی کے 1345 مرلے بنتے ہیں اس طرح اس کی قمت 8 کروڑ 70 لاکھ بنتی ہے چار سال گزر جانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ مذکورہ رقبہ واگزار نہ کروا سکی ہے کیونکہ حبیب اینڈ رفیق کمپنی اور جہانزیب اعوان نامی سیکرٹری نہ صرف بااثر ہیں بلکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی نہ کرنے پر مجبور کر رکھا ہے صرف کاغذی رپورٹس پر عرصہ چار سے کام چل رہا ہے جبکہ معینان رقبہ کے الاٹیوںکا کہنا ہے کہ ہمارے لیے مذکورہ رقبہ بے کار ہوچکا ہے کیونکہ ہمارے رقبہ کو سیراب کرنے والے سرکاری واٹر کورس (کھال ) پر رائل آرچرڈ انتظامیہ نے نہ صرف قبضہ کر رکھا ہے بلکہ اس کی جگہ پر تعمیرات کرکے سڑکیں بنا لی ہیں اسی وجہ سے ہم اپنے رقبہ کو سیراب نہ کر سکتے ہیں جبکہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ہم فاقوں کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں ہم نے بارہا مرتبہ احتجاج کیا۔ ضلعی انتظامیہ سے لے کر اوپر تک درخواستیں گزاری لیکن ہماری شنوائی نہ ہو سکی اور ہم تھک ہار کر چپ کر گئے۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv