تازہ تر ین
dgisprmajorgeneralasifghafoor

’بھارت آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی بھول جائے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس وقت کے حالات میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز کے ساتھ غداری ہوگی، اگر بھارت نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے، بھارت آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی بھول جائے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے والی حرکت کرکے مسئلہ کشمیر کیلئے اچھا کام کیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد سرد خانے میں پڑا مسئلہ کشمیر دنیا کیلئے فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کریں گی اور ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، 3 روز کے دوران ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر سے غداری ہوگی، بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی تو بھارت بھول ہی جائے ، آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv