تازہ تر ین

شدید ترین بارشیں ، 72گھنٹوں کے دوران بڑی تباہی آنے کا خطرہ،نیا الرٹ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن نے پنجاب کے حوالہ سے نیا الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق ا?ئندہ 72گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دریاو?ں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دریائے ستلج، بیاس، راوی، چناب اورجہلم کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خلیج بنگال سے آنے والا کم دباو? کا سسٹم بھارتی صوبہ راجھستان کے شمال مشرق میں موجود ہے اور بارشوں کا یہ سسٹم پنجاب کے بالائی علاقوں کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ خلیج بنگال کی مون سون ہواﺅں کا مغربی ہواﺅں سے ٹکراﺅ کا بھی امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی کے بہاﺅ کا انحصار بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر ہو گا۔الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv