تازہ تر ین

کو ئٹہ پھر لہولہان مدرسہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ 5شہید ،درجنوں زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مدرسے کے اندر واقع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق مدرسے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں جبکہ آٹھ سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ادھر اے آروائے نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سما ٹی وی کاکہناہے کہ دھماکہ مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv