تازہ تر ین

آزادی عظیم نعمت، کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا جائے:فنکار

لاہور(صدف نعیم) 14اگست جشن آزادی کا تہوار جس کو سبھی مسلمان بہت جوش و خروش سے مناتے ہیں ، فنکاروں نے وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا، گلوکار شوکت علی نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وطن میں صدائیں گونجتی ہیں ساتھیو مجاہدو جاگ اٹھا ہے ساراوطن، استاد فتو خان قوال نے سوہنی دھرتی گاکر وطن کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ولی حامد علی خان نے چاند میری زمیں پھول میرا وطن گنگنایا اور کہا یہ پٹیالہ گھرانے کا گیت ہے و میرے تایا نے گایاہے مگر آج بھی بچوں کی زبان پر ہے ، شبنم مجید نے کہا کہ آزادی کا دن ہے جس کو بھرپور طریقے سے منایا جانا چاہیے اور جیوے جیوے پاکستان گنگنا کر منایا ، میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا کہناتھا کہ پاکستان میں جتنے لوگ رہتے ہیں ان سب کو جنش آزادی مبارک اور اس مشکل وقت میں ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، گلوکارہ ربیعہ نے دل دل پاکستان گاکر سنایا ، گلوکار جوجی علی خان نے بھی جشن آزادی کا گیت میرا پیغا م پاکستان گنگنا کر سنایا، گلوکار شیر میانداد کا کہناتھا کہ سب سے بڑی بات پاکستان ایک آزاد ملک ہے ہم اس وقت جس دور سے گزر رہے ہیں کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے اے پیارے وطن گنگنا کر سنایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv