تازہ تر ین

لیگی قیادت پھر نیب کے ریڈار پر ،مریم نواز اورنواز شریف کابھتیجاگرفتار ،والد سے ملنے جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا ، کارکن سراپا احتجاج

لاہور( نمائندہ خصوصی، آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کرلیا ، دونوں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا ، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز ، یوسف عباس اور عبد العزیز عباس کو 8اگست کو طلبی کے نوٹسزجاری کئے گئے تھے ۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کےلئے مختص دن کی مناسبت سے اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ۔ نیب نے کارکنوں کی مزاحمت سے بچنے کےلئے جیل کے اندرخواتین اہلکاروں کے ہمراہ وارنٹ دکھا کر مریم نواز کو حراست میں لے لیا ۔ نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے آنے والے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کے دوران تحویل میں لیا گیا ۔مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کےلئے آنے والے کارکنوںنے احتجاج شروع کر دیا او رحکومت او رنیب کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیل کی طرف جانے والے راستوںپر لگائی رکاوٹیں زبردستی پیچھے ہٹا دیں اور جیل او رپولیس اہلکاروںسے تلخ کلامی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے تاہم انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر زبردستی روک لیا گیا ۔کارکنوں کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر کچھ کارکنوں نے احتجاجاً اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے ۔لیگی رہنما او رکارکنان نیب ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور حکومت او رنیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی ۔ مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاءنے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ بعد ازاں نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے کر نیب ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی ۔کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر نیب ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ریمانڈ کے لئے آج ( جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لیگی نائب صدر کے تحویل میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یوسف عباس کو بھی گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہو ئے جس کے باعث ان کو گرفتار کیا گیا ۔ دونو ں کو نیب ہیڈ کو ارٹر لا ہور منتقل کیا گیا جہاں ان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کے اراکین منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چوہدری شوگر ملز میں مشتبہ شراکت دار کی حیثیت سے تفتیش کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ شوگر ملز کے مالکان کے خلاف شواہد مبینہ طور پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔نیب نے شریف خاندان اور اس سے فوائد حاصل کرنے والے افراد جس میں مریم نواز اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان بھی شامل ہیں، کی مبینہ طور پہ لاکھوں روپے کی ٹیلیگرافک ٹرانسفرز (ٹی ٹیز) کا سراغ لگایا ہے۔اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کا سامنا کرنے والے نواز شریف کے دو بھتیجوں یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو مدینہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا جو نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے ہیں۔ قومی احتساب بےورو( نےب ) کے اعلامیے کے مطابق مرےم نواز اور ےوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کےس مےں گرفتارکرلےا گےا ہے ۔ چےئرمےن نےب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹےم نے ان کا طبی معائنہ کےا ۔ مرےم نواز اور ےوسف عباس کو آج بروز ( جمعہ ) کو احتساب عدالت لاہور مےں رےمانڈ کےلئے پےش کےا جائے گا ۔ مریم نواز پر 2010ءمیں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے مریم نواز کی گرفتاری پر (ن) لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے گزشتہ روز مریم نواز کو طلب کررکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv