تازہ تر ین

مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف کا شدید اظہار مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو نالائق حکمران تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کومسلسل خبردار کررہا ہوں،جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو بڑا حادثہ ہوگا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ہونے کے باوجود شہباز شریف نے مریم نواز کی گرفتاری پر تاخیر سے رد عمل دیا جس پر مسلم لیگ ن بالخصوص شریف خاندان کے اندرونی اختلافات پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ مریم نواز کی گرفتاری پر سب سے پہلے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل آیا اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم نواز کی گرفتاری پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری پر چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آﺅٹ بھی کیا۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لابی میں ٹی وی دیکھا تو معلوم ہوا کہ مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جناب اسپیکر ، حکومت نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ضیا کا آمر دور تھا اور اب ہم ایک نیا آمرانہ نظام دیکھ رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہم یہ پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں، کہ آپ اتنے بے غیرت ہو ، لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، ا±ٹھانا ہے تو بندوں کو ا±ٹھائیں۔ تاریخ اس کو یاد رکھے گی کہ عمران خان جو انصاف کی بات کرتا تھا، جو اس ملک کے نوجوانوں کو کہتا تھا کہ میں انصاف کروں ، اس نے اس نیا پاکستان میں ج±رم ثابت ہوئے بغیر مریم نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے بے غیرت کا لفظ استعمال کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان الفاظ کو حذف بھی کر دیا اور اپوزیشن کو نعرے بازی سے باز رکھنے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ آج نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں کہ انہیں جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب کی 4 گاڑیاں کو ٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں۔ خیال رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو آج دوپہر تین بجے طلب کر رکھا تھا لیکن مریم نواز نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv