تازہ تر ین

کہاں گے ارکان ۔اپوزیشن پریشان ۔چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن مطلوبہ اعتماد تو بناتی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار عبدالباسط نے کہا کہ یہ بات کلیئر نظر آ رہی تھی اپوزیشن میں اعتماد ہی نہیں تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹا پائیں گے ۔ دوسری بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کون سا جرم کر دیا جو ان کے خلاف تحریک عدم تماد پیش کی گئی۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل میں اپوزیشن صرف حکومت کو دباﺅ میں لانا چاہتی تھی جس میں وہ بری طرف ناکام ہوئی ویسے بھی اس قرار داد کا اخلاقی جواز کوئی نہیں تھا۔کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی گئی اس قسم کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔اصل میں ہمارے ہاں عوام کو تعلیم سے بہرہ مند نہیں ہونے دیا گیا جان بوجھ کر پیچھے رکھنے کی کوشش کی گئی۔بارشوں کی صورتحال پر انہوں نے کہا بھارت ہمارا دشمن ہے بارشوں کے بعد آبی جارحیت کر رہا ہے۔ہمیں بھی چاہئے ڈیمز بنائیں۔کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ بہت سی چیزیں پہلے سے طے ہو چکی ہوتی ہیں پینسٹھ والے ہار جاتے ہیں پینتیس والے جیت جاتے ہیں۔چودہ لوگوں نے ضمیر کے برعکس فیصلہ کیا اور باقی سینیٹرز کے ووٹ کی توہین کی۔لوگوں کے ووٹ خرید کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول ایک میچور سیاستدان ہیں جو بھی کریں گے اسمبلی میں بیٹھ کر ہی کریں گے۔آزاد اراکین تو کسی کے ساتھ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔جو بھی اصول سے ہٹ کر سیاست کرتا ہے اس سے باز پرس کرنی چاہئے میرے خیال میں سینیٹ معاملے پر اپوزیشن منقسم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہی نہیں ہم خود بھی اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ کالم نگاراظہر صدیق نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو حق ہے جسے چاہیں ووٹ دیں ۔جمہوریت تو سب کو برابر کے حقوق دیتی ہے۔حاصل بزنجو نے اس ملک کو دیا ہی کیا ہے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار یہی شخص ہے ۔جن لوگوں نے اسے ووٹ نہیں دیا انہیں بے ضمیر نہ کہا جائے ۔جس احسن طریقے سے صادق سنجرانی نے ہاﺅس چلایا وہ خوش آئند ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔صرف باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے ڈیم شروع کیا امریکی دورے کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ 64سینیٹرز نے کھڑے ہو کر چیئرمین سینیٹ کی مخالفت میں ہاتھ اٹھائے تھے لیکن جب ووٹ پڑے تو صرف پچاس ہی ووٹ تحریک عدم اعتماد کے حق میں پڑے۔تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہی ہے جبکہ اچنبے کی بات ہے قبل ازیں اپوزیشن نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی ۔کہا جا رہا ہے سینیٹ الیکشن کے رزلٹ سے اپوزیشن مزید بکھر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضیاءشاہد نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی اور مہم بھی چلائی تھی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv