ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عید 11 اگست کو منائی جائے گی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کونسل کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جبکہ مملکت کے شہریوں سے بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔اب اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند مختلف علاقوں المجمع، سدیر اور تمیر میں دیکھا گیا۔ اب کل سعودی عرب میں ذوالحج کی یکم تاریخ ہوگی۔ جبکہ یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عید الاضحیی 11 اگست کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی 11 اگست کو ہی عید الاضحیٰ منائے جانے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہے۔ جبکہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل کراچی میں ہوگا۔ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند دکھنے کے واضح امکانات ہیں، جبکہ عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔