تازہ تر ین

آزاد کشمیر ڈیم بھارتی فوج کے ہدف پر،سنگین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں واقع ڈیم کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی گئی، کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر کی جانے والی شدید گولہ باری کے دوران نوسیری ڈیم کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کے دوران کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔تاہم ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جبکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ پر تعینات چین کی کمپنی کے اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ایک گاوں دیولیاں جو لائن آف کنٹرول سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور ہے 1970 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی گولہ ادھر ہِٹ ہوا ہے. اس سے قبل کبھی بھی بھارتی فوج نے اس علاقے کو ہٹ نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز بھارتی فوج نے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی اور 12 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد شہید ہوئے۔جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارت کے 3 فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جوابی کاروائی کے دوران کئی بھارتی چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی تھیں۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا لازمی اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv