تازہ تر ین

گوشت کے نام پر پارلیمنٹ میں کیا کھلایا جارہا ہے،اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلوں کی برآمدگی اور چوہوں کی بھرمار کا معاملہ اب پرانا ہو گیا ہے۔اب یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کیفے ٹیریا سے ملنے والا بکرے کا گوشت دراصل کسی اور چیز کا گوشت ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں رہنے والے اراکین اس بات پر پریشان ہیں کہ کیفے ٹیریا میں ملنے والا کھانا غیر معیاری ہے۔اراکین نے یہ بھی گلا کیا ہے کہ اراکین کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں ملی۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مانڈی والا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کی گئی سہولیات پر خوب سوال اٹھائے۔کمیٹی رکن ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ ایک بار پارلیمنٹ لاجز کے کیفے ٹیریا سے بکرے کا گوشت منگوانے کا اتفاق ہوا۔بڑے اہتمام سے کھانے سے لط اندوز ہونے کی تیاری کی مگر کھانا چکھا تو اگلا نوالہ لینے کی ہمت نہیں ہوئی۔شک ہوا کہ گوشت کا سالن بس نام کا ہے۔ایسے لگتا ہے کہ کیفے ٹیریا میں بکرے کا نہیں کسی اور چیز کے گوشت کا سالن دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ اس کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ کسے ملا مگر کھانے کی جانچ تو ضرور کروانا پڑے گی۔چئیرمین ہاو¿س کمیٹی نے لاجز کیفے ٹیریا کے کھانے کی جانچ کے لیے متعقلہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں 50 ہزار سے زائد چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں 50 ہزار سے زائد چوہے موجود ہیں۔ چئیرمین پی اے آر سی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں کمو بیش 50 ہزار سے زائد چوہے ہیں۔ چوہوں کو ختم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک چوہوں کا سورس ختم نہیں کیا جاتا تب تک چوہے بھی ختم نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ میں چوہوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں ، جبکہ موسم برسات میں اکثر ہی پارلیمنٹ کی چھتیں لیک کرنے کی شکایات بھی سننے میں آتی رہتی ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv