تازہ تر ین

قومی لٹیروں کو میانوالی جیل میں رکھیں سب پیسہ واپس کر دینگے: شیخ رشید

میانوالی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوﺅں کو ائیر کنڈیشن ہوٹل نما جیلوں، ہسپتالوں میں رکھنے کی بجائے میانوالی جیل میں ایک مہینے کے لئے رکھیں تو وہ لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کر دیں گے، 777جہاز کی بجائے وزیراعظم معمول کی پرواز پر عام مسافر کی طرح امریکہ جائیں گے یہ ہوتی ہے حقیقی تبدیلی، عوام اور ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی صلاحتیوں کے زریعے آئی ایم ایف کے قرضوں کو ری شیڈول کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، 1990کے بعد میانوالی کے لوگوں کے لئے دوسری ٹرین میانوالی ایکسپریس چلائی جارہی ہے۔ وہ میانوالی میں میانوالی لاہور ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو نائن سٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے اور انھیں60انچ کی ایل ڈی کی سہولت دی گئی ہے جب وہ اے سی جیل اور اے سی ہسپتال سے نکلتے ہیں تو پروڈکشن آڈرز کے ذرےعے اے سی پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں،میرا مشورہ ہے کہ ان چوروں اور ڈاکوﺅں کو ایک ماہ کے لئے میانوالی جیل میں بھیج دیں یہ لوٹے ہوئے سارے پیسے واپس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جوانی کے سات سال بے گناہی میں جیل میں گذارے، ہم نے تو منی لانڈرنگ یا کرپشن نہیں کی۔ اس کے باوجود عام جیل میں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1990سے ماڑی انڈس ریل بند ہوئی اس کے بعد 28کلومیٹر ٹریک خراب ہے ، اگر وزیراعظم عمران خان ہمیں پی ایس ڈی پی میں فنڈز دیِں تو اس ٹریک کو ٹھیک کر کے سفر کو مزید کم دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی سے لاہور تک 120مسافر یومیہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ، ٹرین کے ذریعے انھیں ایک بہتر سفری سہولیات فراہم ہوسکے گی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے 10ماہ میں 70لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے ہیں اور50مال بردارگاڑیوں کو ٹریک پر لائے ہیں ، 36ٹرینوں کی تیاری کا کریڈیٹ ریلوے ملازمین اور افسران کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ملک بھر میں 2800ریلوے کراسنگ ہیں جن میں سے صرف 1300کراسنگ پوائنٹس پر ایک ملازم تعینات ہے باقی کراسنگ اوپن ہیں ، ریلوے ٹریک کے اردگرد آبادی اور کراسنگ دیکھ کر نہ کرنے سے ٹرین حادثات ہورہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv