تازہ تر ین

برطانیہ کا خلیج میں دوسرا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی حکام نے خلیج کی جانب دوسرا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلح ایرانی کشتیوں کی جانب سے تیل بردار جہاز کو دھمکانے کے بعد تہران کے سمندر کے قریب عارضی طور پر 2 بحری جہاز تعینات رہیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے کہا کہ یہ اقدام پہلے سے طے شدہ تبدیلی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کے لیے اہم ترین راستوں میں سے ایک میں برطانوی بحریہ کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔اس فیصلے کا اعلان برطانوی حکومت کی جانب سے ایران کے قریب سمندری حدود میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے چند دن بعد کیا گیا ہے۔برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ‘ایچ ایم ایس ڈنکن’ کو خطے میں بحری سیکیورٹی کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، جبکہ ‘ایچ ایم ایس مونٹروس’ کو مرمت اور عملے کی تبدیلی کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایم ایس ڈنکن کی تعیناتی کا حکم چند دن پہلے جاری کیا گیا تھا کہ عارضی طور پر خلیج عمان میں 2 بحری جہاز ایک ساتھ موجود ہوں گے۔گزشتہ روز ایچ ایم ایس مونٹروس نے برطانوی تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے والی 3 ایرانی کشتیوں کو خبردار کیا تھا۔برطانیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی بحریہ کا جہاز ‘ایچ ایم ایس مونٹروس’ آبنائے ہرمز میں برٹش ہیریٹیج نامی کمرشل کشتی کے ساتھ موجود تھا۔تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کی جانب سے تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے کا الزام مسترد کردیا تھا۔خیال رہے کہ یہ واقعہ اسپین کے جنوبی علاقے میں برطانیہ کے زیر قبضہ علاقے ‘جبل الطارق’ میں ایرانی تیل بردار ٹینکر کو تحویل میں لینے کے بعد پیش آیا تھا۔ایران نے تیل بردار ٹینکر تحویل میں لیے جانے کو غیر قانونی مداخلت قرار دیا تھا لیکن جبل الطارق کے حکام نے کہا تھا کہ کارگو یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی طرف رواں دواں تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv