تازہ تر ین

ترسیلات زر میں اضافہ، عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی کے بجائے بینک کے ذریعے رقوم بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی حجم 21.88 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ترسیلات میں اضافے کی شرح صرف 2.9 فیصد تھی۔ بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں۔ نتیجتاً گزشتہ برس ترسیلات میں 9.7% کا سالانہ اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب $ تک پہنچا۔ پچھلے برس کے مقابلے میں جبکہ یہ مقدار 2.9% تھی، یہ اضافہ کہیں زیادہ تھا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال 21 ارب 84 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ملک میں بجوائیں، گزشتہ برس یہ مالیت 19 ارب 91 کروڑ ڈالر تھی۔مرکزی بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکہ سے آنے والی ترسیلات میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں۔اسی طرح برطانیہ سے بھی بھیجی گئی رقوم میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔



خاص خبریں


nawaz sharef

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv