تازہ تر ین

کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر مرید عباس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور چند ہی گھنٹوں میں 4 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، آئی جی سندھ نے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔پہلا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جامی میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینکر مرید عباس کو پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر قتل کیا گیا، اور واقعے میں عاطف زمان نامی شخص ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق اینکر مرید عباس نے عاطف زمان نامی شخص سے رقم لینی تھی، اور اس لین دین کے تنازعے میں مبینہ طور پر عاطف زمان نے مرید عباس کو دھمکیاں بھی دیں، آج عاطف نے مرید عباس کو پیسے دینے کے لئے ڈیفنس بخاری کمرشل میں واقع ایک ہوٹل پر بلایا، اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اینکر مرید عباس اور خضر نامی شخص جاں بحق ہوگئے جب کہ مبینہ ملزم عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی پرسوار ہوکر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف زمان نے گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔دوسرا واقعہ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق گیا جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نازک اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے بخاری کمرشل میں فائرنگ کا نوٹس لےلیا ہے اور ڈی آئی جی ساو¿تھ سےواقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv